اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں قید خواتین کی رہائی کے لئے کوشش تیز ہوگئی ہیں اور بحرینی عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کر کے قیدی خواتین کی فوری رہائی کو مطالبہ کرتے ہوئے، آل خلیفہ حکومت کے تشدد پسندانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بحرین کے سترہ علاقے میں ہونے والے پرامن مظاہرے میں شریک افراد کو منتشر کرنے کے لئے آل خلیفہ حکومت کے سیکیورٹی اہل کاروں نے آنسو گيس کا استعمال کیا، بحرین کی جمعیت وفاق ملی اور انسانی حقوق کے حامی اداروں کے سیکڑوں کارکنوں نے ان مظاہروں میں شرکت کی، اور آل خلیفہ حکومت کے انسانیت مخالف اقدامات کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ ریحانہ موسوی، نفیسہ العصفور، زینب الخواجہ، آیات الصفار اور زہرہ الشیخ سمیت پندرہ خواتین قیدیوں کی صورت حال پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، ان خواتین قیدیوں میں انسانی حقوق کی کارکن ابتسام الصائغ بھی ہیں کہ جنھیں آل خلیفہ حکومت کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کے نوزائیدہ بچے کے ساتھ قید کر رکھا ہے۔
.......
/169